ورلڈ کپ 2019 کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا، شعیب ملک


لاہور: قومی کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ 2019 کا ورلڈ کپ میرے کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں،  یہ میرا آخری ورلڈ کپ ضرور ہو گا لیکن ٹی ٹوینٹی کھیلتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا جبکہ اس وقت ٹیم کا مورال بھی خاصا بلند ہے،  ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا ہے جو دو سال بعد ٹیم کو بے حد مضبوط کرے گا کیونکہ نئے لڑکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

شعیب ملک نے ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کو وقت دینے کی ضرورت ہے اور میچ کھیلنے سے ہی سیکھنے کا موقع ملتا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم میں بہتری کی وجہ بھی زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میچ فکسنگ کی آفر پر اینٹی کرپشن ٹیم کو رپورٹ کرنا چاہیئے۔


متعلقہ خبریں