پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت بلاول بھٹو کریں گے


لاہور: پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جولائی کے آغاز سے پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم شروع کردی جائے گی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تاہم ابھی جلسوں کی تاریخ اور شہروں کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو پارٹی منشور جاری کرنے کے بعد سندھ سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور اس کے بعد تمام صوبوں میں جلسے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ابتدا میں پنجاب میں ہر ڈویژن کی سطح پر ایک جلسہ کیا جائے گا جس کی قیادت چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی کریں گے جبکہ بلاول بھٹو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انتخابی مہم کی تمام تیاریاں مکمل ہیں تاہم بلاول بھٹو زرداری کی منظوری کے بعد جلسوں کی تاریخوں اور شہروں کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں