ایف اے ٹی ایف: جون میں پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہو جائے گا


اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان جون میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)  کی گرے لسٹ میں شامل ہو جائے گا جبکہ ہمارا بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرانکوائری کمیشن کو خوش آمدید کہا ہے، برہان وانی کی شہادت کے بعد پاکستان مسلسل انکوائری کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ بھارت نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر پرانکوائری کو مسترد کیا ہے۔

ماہر معیشت ڈاکٹر سلمان کا ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو مکمل طور پر دنیا سے علیحدہ نہیں کر سکتا بلکہ وہ صرف اداروں پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے۔

دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا کہ افغان جنگ کی وجہ سے پاکستان  پر الزامات لگ رہے ہیں، پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی وجہ سے زیادہ فوکس تھا۔

 


متعلقہ خبریں