سرکاری ملازمین کے رہائشی الاؤنس میں اضافہ


اسلام آباد: نگراں حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی الاؤنس میں اضافہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے گریڈ ایک سے گریڈ 22 تک کے سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ رہائشی الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق اسلام آباد کے گریڈ ایک اور دو کے ملازمین کے الاؤنس میں 1627 روپے، گریڈ  تین سے چھ کے ملازمین کے الاؤنس میں 2542 روپے اور گریڈ سات سے دس کے ملازمین کے الاؤنس میں 3797 روپے، گریڈ گیارہ سے 13  کے ملازمین کے الاؤنس میں 5728 روپے اور گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کے الاؤنس میں 7169 روپے، گریڈ 17 سے 18 کے ملازمین کے الاؤنس میں 9525 روپے، گریڈ 19 کے ملازمین کے الاؤنس میں 12 ہزار 663 روپے، گریڈ 20 کے ملازمین کے الاؤنس میں 15 ہزار 903 روپے، گریڈ 21 کے ملازمین کے الاؤنس میں 19 ہزار 42 روپے اور گریڈ 22 کے ملازمین کے الاؤنس میں 22 ہزار 788 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دیگر شہروں کے گریڈ تین سے چھ کے ملازمین کے الاؤنس میں 2235 روپے، گریڈ سات سے دس کے ملازمین کے الاؤنس میں 3399 روپے، گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کے الاؤنس میں 4968 روپے، گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کے الاؤنس میں 6281 روپے، گریڈ 17 سے 18 کے ملازمین کے الاؤنس میں 8310 روپے، گریڈ 19 کے ملازمین کے الاؤنس میں 10 ہزار 837  روپے، گریڈ 20 کے ملازمین کے الاؤنس میں 13 ہزار 676 روپے، گریڈ 21 کے ملازمین کے الاؤنس میں 16 ہزار 460 روپے اور گریڈ 22 کے ملازمین کے الاؤنس میں 20 ہزار 655 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئے مقرر شدہ کرایہ سے زیادہ کرائے پر گھر لینے پر اضافی کرایہ سرکاری ملازم  خود برداشت کریں گے۔


متعلقہ خبریں