امریکہ میں سینڈی طوفان سے تباہ ہونے والا ایکوریم دوبارہ تیار ہوگیا

چھ سال قبل سینڈی طوفان سے تباہ ہونے والے ایکوریم کا افتتاح | urduhumnews.wpengine.com

نیویارک: امریکہ میں چھ سال قبل سینڈی نامی طوفان سے تباہ ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ایکوریم کو دوبارہ تیار کرلیا گیا ہے۔

نیویارک سٹی میں واقع مشہورایکوریم کے تباہ ہونے کے بعد سب سے پہلے آبی جانوں کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔ ایکوریم کی بحالی کا کام مکمل ہونے میں چھ سال کا طویل عرصہ لگا۔

انتظامیہ کی جانب سے ایکوریم کو آئندہ کسی بھی قسم کے آنے والے طوفان سے بچانے کے لیے مزید مضبوطی سے تیار کیا ہے۔ نئے ایکوریم کا افتتاح 30 جون کو ہونے جا رہا ہے۔

وائلڈ لائف کنزرویشن سوسائٹی نے یہ پراجیکٹ 57 ہزار اسکوئر فٹ پر بنایا ہے جس میں شارک مچھلی کی 12 مختلف اقسام کو آسٹریلیا اور فیجی سمیت دنیا کے مخلتف حصوں سے لایا گیا ہے۔

وائلڈ لائف ٹیم کا کہنا ہے کہ 2020 تک مزید ایکوریم کا کام کیا جائے گا جس میں 15 کروڑ اور 80 لاکھ ڈالرز مالیت کی شارک مچھلیاں رکھی جائیں گی۔

ایکوریم میں شارک کے ساتھ درجنوں دیگر آبی مخلوق بھی رکھی جائیں گی جن میں کچھوے، خار پشت اور اسٹار فش شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں