ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چند ایک مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، ملتان، لودھراں، خانیوال، وہاڑی، غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

کراچی سمیت ملک کے اکثرعلاقوں میں آج موسم گرم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں موسم گرم اور خشک ہوگا لیکن شیرانی، ژوب اور موسیٰ خیل میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت و بلتستان میں بھی چند ایک مقامات پر بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ خیبرپختون خوا کے جنوبی اور شمالی اضلاع میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔


متعلقہ خبریں