اسلام آباد: نئے پلاٹس پر تعمیر فوری روکنے کا حکم 


اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہر کے تمام سیکٹرز میں نئے بنائے گئے پلاٹس کی تعمیر پر پابندی عائد کردی ہے۔

عدالت کی جانب سے حکم امتناع  بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے ججز اور سنیئر بیوروکریٹس کو الاٹ پلاٹس  پر گھر بنانے  پر بھی  پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکم امتناع  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے جاری کیا۔

دوران سماعت سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ سیکٹرز بننے کے بعد نا کارہ زمین پر پلاننگ سے نئے پلاٹس بنائے جاتے ہیں جس پر عدالت  نے استفسار کیا کہ کیا پلاٹس بناتے ہوئے ماحولیات کا خیال رکھا جاتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے پلاٹوں پر گھروں کی تعمیر فوری روکنے کا حکم  جاری کیا ہے۔

سیکٹرز بننے کے بعد عدالت کی جانب سے دو ہزار پلاٹس پر حکم امتناع جاری کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں