نوجوان کرکٹرز کے لیے ایمرجنگ کیمپ میں 26 کھلاڑی طلب


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 26 نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ایمرجنگ کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا ہے جو دو جولائی سے 18 اگست تک جاری  رہے گا۔

کیمپ میں نوجوان کھلاڑی زین عباسی، اسراراللہ، عابدعلی،  سعدعلی، محمد سعد، آغاسلمان اور عمید آصف کو شامل کیا گیا ہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں وقاص مقصود، بلال آصف، محمد اصغر، کاشف بھٹی، افتخار احمد، عمادبٹ، زید عالم، محمد حسان، موسیٰ خان، سعودشکیل، ارشداقبال،  محمد حسنین، علی زریاب، روحیل نذیر، نسیم شاہ، محمد جنید، صاحب زادہ فرحان، حسین طلعت اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے ایمرجنگ کیمپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور قومی ٹیم میں جگہ حاصل نہ کر سکنے والے فرسٹ کلاس کرکٹرز اور انڈر 19  ٹیم کے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں کو مصروف رکھنا اور ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے۔


متعلقہ خبریں