تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ


اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے انتخابات میں پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط  لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے اس لیے پولنگ کا دورانیہ بڑھایا جائے کیونکہ گرم موسم کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد شام میں گھر سے نکلنے کو ترجیح دیتی ہے، اس لیے پولنگ کے وقت میں کم از کم  تین گھنٹے کا اضافہ کیا جانا چاہیئے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کی آسانی کے لیے پولنگ کا وقت شام پانچ سے بڑھا کررات آٹھ بجے تک کر دیا جائے تا کہ عوام کو سہولت  ہو اور وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈال سکیں۔

خط کے متن کے مطابق تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پولنگ کے وقت میں توسیع سےعوام بالخصو ص بیمار اور بزرگ افراد کے لیے آسانی  ہو گی۔


متعلقہ خبریں