بلدیہ عظمیٰ کراچی کا اگلے مالی سال کا بجٹ منظور


کراچی: بلدیہ عظمی کراچی کا مالی سال 19-2018  کا 27 ارب 17 کروڑ روپے کا سرپلس بجٹ منظور کر لیا گیا۔

کراچی میڑوپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے اجلاس میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں 96 لاکھ روپے کی بچت ظاہر کی گئی ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا،  اپوزیشن نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں اور میئر کراچی کے خلاف اور بجٹ  نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر میئرکراچی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے چار ارب 32 کروڑ کی لاگت سے چھ اسکیمیں مکمل کیں، گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں سڑکوں کی کارپٹنگ کی گئی اور نکاسی آب کی پائپ لائن ڈالی گئی جبکہ جیل چورنگی سے حسن اسکوائر تک سڑک کی تعمیر و مرمت کی گئی۔

مئیر کراچی نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں برساتی نالوں کی بہتری اور مرمت کی گئی، ناظم آباد میں مختلف سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کی گئی جبکہ شپ اونرز کالج سے فائیو اسٹار چورنگی تک سڑک کی تعمیر اور ترقی کا کام کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیں شہر کی خدمت اور ترقی کے لیے کام  کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں