ایف اے ٹی ایف: پاکستان کی قسمت کا فیصلہ جمعہ کو ہو گا


اسلام آباد: پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس جاری ہے جس میں پاکستانی وفد نے ڈرافٹ ایکشن پلان پیش کیا ہے، چھ روزہ اجلاس 24 جون سے 29 جون تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد اور ایف اے ٹی ایف حکام میں مذاکرات کا پہلا دور ہوا ہے جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا۔

پاکستان کے بارے میں فیصلے کے لیے ایف اے ٹی ایف ارکان کی رائے شماری 28 جون کو ہو گی جبکہ حتمی فیصلہ 29 جون کو جاری کیا جائے گا۔

پاکستانی وفد کی قیادت نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کر رہی ہیں، پاکستانی وفد نے ڈرافٹ ایکشن پلان میں منی لانڈرنگ کو روکنے، دہشت گردی کی مالی معاونت پر پابندی لگانے اور کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کے خلاف کیے گئے اقدامات سے ایف اے ٹی ایف حکام کو آگاہ کیا۔

اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا تھا کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں البتہ گرے لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہو جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں