شہباز شریف، زعیم قادری اور فواد حسن فواد پھر نیب طلب


لاہور: نیب لاہور میں مبینہ کرپشن کیسز میں مختلف افراد کو طلب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں نیب نے فواد حسن فواد کو تین جولائی کو طلب کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں پانچ  جولائی اور زعیم قادری کو بدھ 27 جون کو طلب کرکیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کو فیروزوالہ سٹی کیس میں 28 جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے، ان  پرغیرقانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

اسی طرح نیب نے ن لیگی رہنماؤں مدثر قیوم  ناہرا اور اظہر قیوم  ناہرا کے خلاف بھی تحقیقات شروع  کر دی ہیں اور دونوں رہنماؤں کو 29 جون کو طلب کیا گیا ہے، مدثر قیوم  ناہرا اور اظہر قیوم ناہرا پر آمدنی سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں