اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، رہنماؤں کی ہم نیوز سے گفتگو


اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے تاہم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بلند و بانگ دعوے کیے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے کہا کہ پارٹی کا نظریہ لیڈر سے آتا ہے اور انتخابات لڑنے کے اہل وہ ہوتے ہیں جو انتخابات کے طریقہ کار سے واقف ہوں۔

ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی آئی بی اور بہادر آباد کا ایک ہونا خوش آئند ہے جبکہ سابق حکومت نے ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی ) کے رہنما  ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ انتخابات کے ماحول میں مختلف ترجیحات ہوتی ہیں اور اس وقت ہم ’’ ڈواینڈ ڈائی ‘‘ والے مرحلے میں ہیں۔

ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا اعتماد مجروح ہوا ہے اور ہم لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔


متعلقہ خبریں