بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


کراچی: پاکستان میں بجلی کی تقسیم کے ذمہ دار ادارے نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 25 پیسے اضافہ کردیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کی منظوری مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی جس سے صارفین پر  15 ارب 70 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

گزشتہ ماہ  مئی میں ریفرنس فیول لاگت پانچ روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 32 پیسے اضافے کی درخواست دی تھی۔

مئی میں مہنگے فرنس آئل سے 19.30فیصد بجلی پیدا کی گئی جس پر  12روپے 47 پیسے فی یونٹ لاگت آئی۔

درآمدی ایل این جی سے 23.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس پر 9روپے 10 پیسے فی یونٹ لاگت آئی۔

ممبر نیپرا کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تکنیکی و انتظامی نقصانات کی وجہ سے سرکولر ڈبٹ بڑھ رہا ہے اور اس سے ہونے والے نقصانات صارفین کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر سے 13 روپے میں گیس لی جارہی ہے لیکن بلوچستان کو چھ روپے دینے کو تیار نہیں اگر سستی گیس  دی جاتی تو بجلی کی قیمت میں فی یونٹ صرف 30 یا 35 پیسے اضافہ کرنا پڑتا۔


متعلقہ خبریں