فوج دفاعی اور انتخابی ذمہ داریاں پوری کرے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

فائل: فوٹو


راولپنڈی: پاک فوج نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنے اور خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق کانفرنس میں طے پایا کہ پاک فوج  شفاف انتخابات کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کے اہلکار دفاع کے ساتھ ساتھ انتخابات کی قومی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

کورکمانڈرز اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام  کے لیے اقدامات جاری رہیں گے اور داخلی استحکام  کے فوائد عوام تک پہنچائیں گے۔


متعلقہ خبریں