غیر روایتی جنگوں میں تعاون کے بغیر کامیابی مشکل ہے، ایئر چیف


کراچی: پاک فضایئہ  کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ ائیر وار کالج  فوج کی مطلوبہ ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

کراچی میں ایئر وار کالج  میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سینئر فوجی افسران ہیں اور اس حثیثت سے آپ کو مکمل طور پر جغرافیائی حکمت عملی سے آگاہ ہونا ضروری ہے کیونکہ غیر روایتی جنگوں کے دور میں باہمی تعاون کے بغیر کامیابی کا حصول مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد اور یقین کامل  ہی کامیابی کے حصول کا واحد ذریعہ ہے اور دنیا میں اس کی مثالیں موجود ہیں اس لیے جدوجہد ہمیشہ جاری رکھنی چاہیئے۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ تقریب کے مہمان خصوصی ایئرچیف نے گریجویٹ ہونے والے افسران کو کورس کی کامیاب تکمیل پرمبارک باد دی، تقریب میں سول و فوجی افسران سمیت مختلف ممالک  کے سفارتکاروں نے  بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں