پاکستان ایکشن پلان پر عمل کرے گا، دفتر خارجہ


اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد  فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ایکشن پلان پر عمل کرے گا۔

اسلام آباد میں  ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ فروری میں ہی بتا دیا گیا تھا کہ پاکستان جولائی میں گرے لسٹ میں شامل ہوگا، پاکستان 2011 میں بھی کچھ وقت کے لیے گرے لسٹ میں رہا لیکن ماضی میں  بہتر کارکردگی  پر گرے لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیرس اجلاس میں بہترین وفد بھیجا گیا ہے اور اب پاکستان اورایف اے ٹی ایف میں ایکشن پلان پر عمل درآمد پر بات چیت ہو رہی ہے اور مثبت نتائج کی امید ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے دیگر معاملات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے مشیر کے استعفیٰ سے پاک افغان مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے اور نہ اس سے کوئی فرق پڑتا ہے کیونکہ ریاست کا کام چلتا رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں