لاہور: نئی سڑک پہلی بارش میں ہی بیٹھ گئی


لاہور: چند دن کی بارش نے حکومت کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مرکزی سڑک کی پول کھول دی اور سٹرک کے ساتھ  کھڑی گاڑی بھی زمین میں دھنس گئی۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کے معروف علاقے لبرٹی مین بلیوارڈ  پر بارش کے باعث سڑک کے ساتھ  پارک گاڑی زمین میں دھنس گئی جس کو لفٹر کی مدد سے باہر نکالا  گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سڑک کی تیاری میں ناقص مال استعمال کیا گیا جو تھوڑی سی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا کیونکہ بارش کا پانی کھڑے ہونے سے اطراف کی جگہ کھوکھلی نکلی اور سڑک گاڑی سمیت دھنس گئی۔

دوسری جانب بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث شہر کی بیشتر سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں