نااہل قرار پانے والے امیدواروں کے لیے روشنی کی نئی کرن


لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل کی جانب سے نااہل  قرار دیے گئے امیدواروں کو تجویز اور تائید کنندہ  کے نئے نام  دو روز میں جمع  کرانے کا حکم دیا ہے، یہ نام جمع کرانے کے بعد امیدوار الیکشن کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اس معاملے پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی ہے اور ٹربیونل نے جن امیدواروں کو اس بنا پر الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا تھا کہ ان کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے، انہیں تجویز اور تائید کنندہ کے نئے نام  دو روز میں جمع کرانے کا حکم  دیا ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ نئے نام جمع  کرانے والے امیدوار الیکشن کے لیے اہل ہوں گے۔

اس سے قبل الیکشن ٹربیونل نے تجویز اور تائید کنندہ کا حلقے سے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے متعدد امیدواروں کو نااہل قرار دے دیا تھا جس پر ان امیدواروں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ  سے رجوع  کیا تھا۔


متعلقہ خبریں