محنت اور جدوجہد پر قائم  رہیں، آرمی چیف کی طلبہ کو ہدایت


راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ بہترین تعلیم کی فراہمی میں آرمی میڈیکل کالج کا کردار نمایاں ہے۔

انہوں نے راولپنڈی آرمی میڈیکل کالج  میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آری چیف نے کامیاب ہونے والے طلبا میں ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ ڈاکٹر تیمیہ ایاز کو ایم  بی بی ایس کورس میں گولڈ میڈل اور ڈاکٹر زونیرا  کو بی ڈی ایس میں صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ کامیاب طلبا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا مستقبل تابناک ہے، ہمیشہ محنت اور جدوجہد پر قائم  رہیں۔

تقریب تقسیم اسناد میں اعلیٰ فوجی افسران، حاضر اور ریٹائرڈ افسروں نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں