پیپلزپارٹی کا ڈی جی ایف آئی اے کے تبادلے کا مطالبہ


کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے نگراں حکومت سے ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ڈی جی ایف آئی اے)  کے تبادلے کا مطالبہ کر دیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو خط لکھا گیا ہے جس میں پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کیا جائے کیونکہ موجودہ  ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن  کا بھائی گرینڈ  ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کا رکن ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر نے خط میں لکھا ہے کہ بشیرمیمن نے اپنےعہدے کاغلط استعمال کیا ہے اور ان کی وابستگی پیپلزپارٹی مخالفین سے ہے اس لیے بشیرمیمن کا اس عہدے پر رہنا  الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت فوری طور پر بشیر میمن  کا تبادلہ کرے کیونکہ کسی کو اپنے عہدے کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی اس لیے ہمارا مطالبہ تسلیم کیا جائے۔


متعلقہ خبریں