پاک فوج نے الترسر ٹاپ پر پھنسے دو سیاحوں کو زندہ بچا لیا


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے ہنزہ کی الترسر ٹاپ پر پھنسے دو غیرملکی سیاحوں کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ ایک سیاح برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنزہ کے قریب 19000 فٹ بلند الترسر چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے تین غیرملکی سیاح پھنس گئے تھے، پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کے باوجود ریسکیو آپریشن شروع کیا، آسٹریا کا کوہ پیما کرسٹین ہیوبر برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا جبکہ برطانوی کوہ پیما بروس نارمینڈ اور ملر ٹموتھی کو زندہ ریسیکو کر لیا گیا۔

ہفتہ 30 جون کو الترسر چوٹی پر برفادی تودہ گرنے کی وجہ سے تینوں غیر ملکی کوہ پیما پھنس گئے تھے اور انہوں نے امداد مانگی تھی۔


متعلقہ خبریں