حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات

حمزہ شفقات ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: حمزہ شفقات کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات تھے۔

حمزہ شفقات قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے، اسسٹنٹ کمشنر سکھر، گھوٹکی اور لاڑکانہ کے عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

سی ڈی اے میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ تعیناتی کے دوران حمزہ شفقات نے اسلام آباد آئی الیون کی سب سے بڑی کچی آبادی واگزار کرائی تھی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق  سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق کو کمیونی کیشن ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کی تعیناتی نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں کی جائے گی۔

کیپٹن( ر) مشتاق احمد بلوچستان میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈی سی او اور ایڈیشنل ہوم سکریٹری کے عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں تین سال تک بحثیت ایم ڈی پی ایچ اے بھی فرائض انجام دیے۔


متعلقہ خبریں