ہم پھانسی گھاٹ سے نہیں ڈرتے تو تم کیا چیز ہو؟ بلاول بھٹو کا استفسار

تبدیلی کے نام پر عوام کو صرف تباہی ملی، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سازشی لوگ سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے. انہوں نے واضح کیا کہ  ہم پھانسی گھاٹ سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے استفسارکیا کہ تم کیا چیز ہو؟

لیاری کے علاقے آٹھ چوک میں انتخابی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور کسان دوست اور مزدور دوست ہے۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لیے آپ کا ساتھ چاہیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی انتخابی ریلی کے دوران بلاول بھٹو نے نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ بھی کیا۔

لیاری کے علاقے گھاس منڈی میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ میرے نانا اور میری والدہ نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے آج جو وعدے بلاول بھٹو کرے گا وہ بھی پورے کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے مستقل قومی مصیبت ہیں وہ مسائل حل نہیں کر سکتے ہمیں اگر لیاری کو پانی فراہم کرنے کے لیے پورا سمندر بھی میٹھا کرنا پڑا تو کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ میرا پہلا اور کئی لوگوں  کا آخری الیکشن ہے، لیاری کے لوگ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں ہم مل کر بی بی کا پاکستان بچائیں گے۔


متعلقہ خبریں