افغانستان: جلال آباد میں خودکش دھماکہ ،19 جاں بحق 20 زخمی


افغانستان: جلال آباد میں گورنردفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی، زخمیوں میں 20 افراد شامل ہیں۔ دھماکہ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اطراف کی عمارتوں اورگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اورحملہ آور نے خود کو پولیس ڈسٹرکٹ ون کے علاقہ میں گورنر دفتر کے قریب خود کو اڑایا۔ سیکیورٹی فورسز اورامدادی اداروں نے نعشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

افغان ذرائع ابلاغ (میڈیا) کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے خودکش دھماکہ سے کچھ دیر قبل ہی جلال آباد میں تعمیرہونے والے اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کیا تھا۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دیہائیوں کے دوران ہونے والی جنگ اورہنگامہ آرائی کے دوران سکھوں کی اتنی بڑی تعداد کا ایک ساتھ اتنا بڑا جانی نقصان نہیں ہوا جتنا اس خودکش دھماکے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

ٹولو نیوز کے  مطابق خودکش حملہ آور نے اس وقت خود کو دھماکے سے اڑایا جب سکھوں کا ایک وفد افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کے  لیے راستے میں تھا۔

جلال آباد میں گزشتہ ماہ گورنرہاؤس کے قریب ہونے والے دھماکے میں 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


متعلقہ خبریں