تیل منڈی میں استحکام کے لیے شاہ سلمان اور ٹرمپ متفق


ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان یہ اتفاق رائے ٹیلی فونک بات چیت میں اس وقت ہوا جب امریکی صدر نے سعودی عرب کے فرماں روا کو فون کیا۔

اردو نیوز کے مطابق بات چیت میں خطے سمیت عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ امریکی صدر نے سعودی عرب کے ساتھ امریکہ کے منفرد تعلقات پر بھی بات چیت کی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت میں اتفاق کیا کہ بین الاقوامی اقتصادی شرح نمو اور تیل منڈی کے استحکام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں