سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری


اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو بجٹ میں اعلان کردہ اضافہ ان کی بنیادی تنخواہ پر ملے گا، اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن پر بھی ہو گا۔

26 اپریل کو پیش ہونے والے بجٹ 2018-19 میں اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ اور پینشن میں  دس فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

یکم جولائی کو نئے مالی سال کے آغاز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور یہ رقم آئندہ ملنے والی تنخواہ میں شامل کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں