آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

تین ملکی ٹی20 سیریز: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 117 رنز کا ہدف | urduhumnews.wpengine.com

ہرارے: زمبابوے میں جاری سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے  دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلین کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  19.5 اوورز میں 117 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلیا نے 10.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مقرر ہدف حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی وحد وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،  انہوں نے شارٹ کو آؤٹ کیا۔

قومی ٹیم کو میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب محمد حفیظ صفر اور فخرزمان چھ رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

شاداب خان29، آصف علی 22 اورفہیم اشرف نے 21 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ شعیب ملک 13، حسین طلعت دس،اورسرفرازاحمد چار، محمد نواز چھ  اورحسن علی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

حریف ٹیم کی جانب سے بلی اسٹینلک نے چار، اینڈریو ٹائی نے تین،  مارکس اسٹونیس اور جے رچرڈسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


متعلقہ خبریں