ڈرون کو ناکارہ بنانے والا آلہ تیار ہو گیا


کوپن ہیگن : ڈرون سے ڈرنے یا خوفزدہ ہونے کے زمانے بیت گئے کیونکہ اب اسے ناکارہ کرنے والا آلہ تیار ہو چکا ہے۔ تیار کیا جانے والا آلہ ڈرون کو مکمل طور پر جام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈنمارک کی کمپنی نے کسی بھی ڈرون کی شناخت اور جام کرنے کے لیے صرف 700 گرام وزن کا آلہ تیارکیا ہے۔ اس آلے کے ذریعے دشمن کے ڈرون کو مؤثر انداز میں بے بس کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی نے اس آلے کا نام ‘ایک سو تین ڈرون ڈیٹیکٹر’ رکھا ہے جس پر پِٹ بال ڈرون جیمرز اور ‘حساس انٹینے’ نصب کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ڈرون پر لگے جمیرز گھنٹوں پہلے ہی ڈرون کی آمد سے نا صرف خبردار کر سکتے ہیں بلکہ ان میں اسے جام کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ ایک مرتبہ چارج کرنے پر یہ آلہ 20 گھنٹے تک کام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

کمپنی کے مطابق جیسے ہی ڈرون کے سگنلز ہوا میں پھیلتے ہیں ویسے ہی یہ دشمن سگنل ہوا میں پھیلاتے ہیں۔ اس طرح  دشمن ڈرون کے مواصلاتی نظام میں خلل پڑتا ہے لیکن اس سے دوست سپا ہیوں کے وائرلیس رابطوں میں کسی قسم کا کوئی خلل پیدا نہیں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں