الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سائبر حملوں کی زد میں


اسلام آباد: عام انتخابات  قریب آتے  ہی الیکشن کمیشن  آف پاکستان (ای سی پی)  کی ویب سائٹ  پر سائبر حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ  ویب سائٹ پر سائبر حملوں میں اضافے کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، سائبر حملے بھارت، اسرائیل  اور امریکہ سے  ہو رہے ہیں۔

ای سی پی کے مطابق  ہیکرز ہر ماہ  ایک  ہزار سے زائد سائبر حملے کر رہے  ہیں تاہم الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ کے اقدامات کی بدولت یہ تمام حملے ناکام ہوئے ہیں۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ویب سائٹ کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ماضی میں بھی پاکستان کے کئی اداروں کی ویب سائٹس ہیک ہوچکی ہیں۔ 29 دسمبر 2016 میں ابھی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو ہیک کرکے بھارت کا جھنڈا لگادیا گیا تھا۔

2013 کے عام انتخابات سے پہلے بھی الیکشن کمیشن پاکستان کی ویب سائٹ پر ایک بھارتی ہیکر نے سائبر حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ تک رسائی معطل ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں