ڈالر کی اڑان جاری، 125 روپے کا ہو گیا


کراچی: ڈالر کی اڑان ابھی تک جاری ہے اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50  پیسے اضافے سے 125 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 121 روپے 70 پیسے کا فروخت ہو رہا ہے۔

جون میں اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ طلب و رسد  کا  فرق بتائی  تھی، مرکزی  بینک کی  رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارے میں اضافہ روپے کی قدر کو کم کر رہا ہے جبکہ اضافی درآمدات کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل بڑھ  رہا ہے۔

پاکستان اپنے تیزی سے کم  ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے چین پر انحصار کر رہا ہے، پیر دو جولائی کو زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا  قرض دیا تھا تاہم  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم نہیں ہو سکی۔


متعلقہ خبریں