پیپلز پارٹی کی ریلی میں ہنگامہ آرائی، بلاول بھٹو کو شوکاز جاری


کراچی:  لیاری میں پیپلز پارٹی کی ریلی کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ڈپٹی کمشنر ساؤتھ  نے بلاول بھٹو زرداری کو اظہاروجوہ (شوکاز) کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سٹی سمیع اللہ سومرو کی رپورٹ پر جاری  ہونے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کراچی الیکشن کمیشن کی ٹیم نے لیاری میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو مانیٹر کیا تھا جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کی خلاف ورزی کی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق لیاری کے مکینوں اور ریلی میں شامل افراد میں ہنگامہ آرائی ہوئی، بلاول بھٹو زرداری پانچ جولائی تک اس کا جواب جمع کرائیں۔

اتوار کے روز لیاری میں بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے تھے اور کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے، مظاہرین لیاری میں پانی نہ ملنے پر احتجاج  کر رہے تھے۔

پیر کے روز بلاول بھٹو کی ریلی پر حملے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں