آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

آرمی چیف سے امریکی نائب وزیر خارجہ کی اہم ملاقات | urduhumnews.wpengine.com

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلس ویلز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے عزم کی تعریف کی ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔

آئی  ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کا خطے میں امن و سلامتی کے قیام پر اقدامات اور ہر سطح پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

15 جون کو ڈرون حملہ میں ملا فضل اللہ کے مارے جانے کے بعد ایلس ویلز کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، امریکی رہنما کابل میں ایک روزہ قیام کے بعد اسلام آباد آئی ہیں۔

پاکستان کے دورے سے قبل کابل میں انہوں نے کہا تھا کہ امن مذاکرت کے عمل کو آگے بڑھانے میں ہمسایہ ممالک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں لیکن پاکستان نے کافی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے اب تک اسلام آباد کی جانب سے پائیدار اور فیصلہ کن اقدامات نہیں دیکھے ہیں اور اہم ان کے منتظر ہیں۔”


متعلقہ خبریں