لاہوربارش: جاں بحق افراد کے لیے مالی امداد کا اعلان

لاہوربارش: جاں بحق افراد کے لیے مالی امداد کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے بارشوں کے دوران ہونے والے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ جاں بحق افرادکے لواحقین کو آٹھ لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی جائے گی۔

بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبر: لاہور پھر ڈوب گیا، بارش نے تباہی مچا دی، چھ افراد جاں بحق

لاہور میں پیر کی شب سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں چھ سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

لاہور کے علاقے اچھرہ، شادمان، مسلم ٹاون، لکشمی چوک، سمن آباد، چوبرجی، جوہر ٹاون، فیصل ٹاون، گلبرگ اور اندرون شہر سمیت متعدد علاقوں میں اب تک نکاسی آب کا انتظام نہیں ہوسکا۔

یہ بھی دیکھیں: لاہور میں بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

موسلا دھار بارش کے سبب جناح اور میو اسپتال سمیت شہر کے دیگر اسپتالوں میں پانی بھرنے سے مریضوں، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میو اسپتال کی پرانی عمارت میں ان ڈور، آوٹ ڈور، ریڈیالوجی اور پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کی چھتیں بھی ٹپکنے لگیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 288 اور ائیر پورٹ کے علاقے میں 152 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور بادل برسنےکا یہ سسٹم مزید دو دن جاری رہے گا۔

قبل ازیں میئر لاہور نے اعلان کیا تحا کہ شہر میں ہونے والی بارش نے 40 سالہ ریکارڈ توڑا ہے۔


متعلقہ خبریں