تین ملکی ٹی 20 سیریز: قومی کھلاڑیوں کی تربیتی سیشن میں شرکت

 تین ملکی ٹی 20 سیریز: قومی کھلاڑیوں کی تربیتی سیشن میں شرکت | urduhumnews.wpengine.com

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے میں جاری تین ملکی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ کے لیے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔ سیریز کا چوتھا میچ چار جولائی کو پاکستان اور میزبان ٹیم زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہرارے میں ہونے والے تربیتی سیشن میں کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، محمد حفیظ، شاہین  آفریدی، حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان نے شرکت کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے آرام کیا۔

تین ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان اور زمبابوے کا دوسری بار آمنا سامنا ہوگا۔ پاکستان نے افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

 تین ملکی ٹی 20 سیریز: قومی کھلاڑیوں کی تربیتی سیشن میں شرکت | urduhumnews.wpengine.com

پانچ جولائی کو قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گی اور ٹورنامنٹ کا فائنل آٹھ جولائی  کو کھیلا جائے گا۔

سیریز میں اب تک پاکستان نے ایک اورآسٹریلیا نے دو میچ جیتے جب کہ میزبان ٹیم زمبابوے کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

تین ملکی ٹی 20 سیریز کے بعد پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی جس میں صرف پاکستان اور زمبابوے آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 13، 16، 18، 20 اور 22 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

دورہ زمبابوے کے لیے منتخب قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کپتان سرفراز احمد کررہے ہیں اوردیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، حسین طلعت، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، عثمان خان شنواری، شاہین آفریدی اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

 


متعلقہ خبریں