آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا مستعفی ہونے کا اعلان

رچرڈ سن کا مستعفی ہونے کا اعلان | urduhumnews.wpengine.com

دبئی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے اگلے سال ورلڈ کپ کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان  کردیا ہے۔ وہ 2012 سے اس عہدے پر تعینات ہیں۔

آئی سی سی نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ ڈیوڈ رچرڈسن آئندہ برس ورلڈ کپ کے بعد اپنا کانٹریکٹ ختم ہونے کے باعث عہدے سے دستبردار ہوجائیں گے۔

ڈیوڈ رچرڈسن 2002 سے آئی سی سی کے ساتھ منسلک ہوئے اور 2012 میں انہیں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

رچرڈسن نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ میرا وقت بہت اچھا گزار، ایک کرکٹر کے لیے سب سے مشکل کام اس بات کا اندازہ لگانا ہے کہ کب ریٹائر ہونا چاہیے اور میرے لیے اگلے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینا بہتر رہے گا۔

آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے کہا کہ’میں ادارے کی جانب سے کرکٹ کے لیے ڈویوڈ رچرڈسن کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں رچرڈسن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اب ان کی جگہ تعیناتی کے لیے کسی مناسب فرد کی تلاش شروع کی جائے گی۔‘


متعلقہ خبریں