جنوبی افریقہ: شدید گرمی میں برف باری سے دنیا حیران

جنوبی افریقہ میں برف باری نے سب کو حیران کردیا | urduhumnews.wpengine.com

کیپ ٹاؤن: موسمیاتی تبدیلی کے باعث جنوبی افریقہ کے بعض علاقوں میں جولائی کے مہینے میں شدید بارشوں اور برف باری نے دنیا کو حیران کردیا۔

کیپ ٹاؤن کے مغربی علاقوں میں دس سینٹی میٹر تک برف ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے کئی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ  لی۔

چار جولائی کو جوہانسبرگ میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ، کیپ ٹاؤن میں دس ڈگری اور ڈربن میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ برس چار جولائی کو جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ  ڈربن میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سرد موسم کی یہ لہر پورا ہفتہ برقرار رہے گی جس کی لپیٹ میں کیپ ٹاؤن کے شمالی اور مشرقی علاقے بھی آئیں گے۔

موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے مختلف شہروں سے لوگوں کی بڑی تعداد ان علاقوں کا رخ کر رہی ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حالیہ خشک سالی سے ہمیں بری طرح نقصان پہنچا تھا تاہم اب بارش سے ڈیمز میں آتے پانی کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں