رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات


اسلام آباد: رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کموڈور محمد یوسف ال آسام نے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے نیول چیف سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا۔

سربراہ رائل بحرین نیول فورس نے مختلف شعبوں میں پاک بحریہ کے تعاون کو سراہا جبکہ محمد یوسف ال آسال نے میری ٹائم سیکیورٹی پر پاک بحریہ کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

اس سے قبل نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کا استقبال کیا جبکہ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

سربراہ رائل بحرین نیول فورس لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں