شریف خاندان نئی دلی کی عدالتوں سے فیصلہ کرا لے، فواد چوہدری


اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو اپنے ملک کی عدالتوں پر اعتماد نہیں تو نئی دلی کی عدالتوں سے فیصلہ کرا لے۔

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاس اپنے دفاع کے لیے کوئی ثبوت نہیں تھا اس لیے 30 ہزار کروڑ روپے اور اربوں کی جائیداد کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ  نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے وعدے کے مطابق واپس آ کر فیصلے کا سامنا کرنا چاہیئے لیکن لگتا ہے کہ وہ بھی اب واپس نہیں آئیں گے، قومی احتساب بیورو ( نیب ) قانون کے تحت کم سے کم سات سال کی سزا دی جا سکتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خیبرپختونخوا ( کے پی ) کے علاقے بنوں سے بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور وہ اکرم درانی جیسے مافیا کے خلاف انتخاب لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اُٹھایا کہ نگراں کابینہ میں زیادہ ارکان  کا انتخاب بنوں سے کیوں کیا گیا ہے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل آفس میں کی گئی تعیناتیوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں، فواد چوہدری نے نگراں حکومت سے کے پی کے معاملات میں شفافیت لانے کا بھی مطالبہ کیا۔


متعلقہ خبریں