شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، طالبان کمانڈر ہلاک

پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملہ

میران شاہ: پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر عبداللہ  داوڑ ہلاک جبکہ اس کا محافظ زخمی ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمانڈر عبداللہ داوڑ کو تورنگی کے قریب ڈرون کا نشانہ بنایا گیا،  وہ اپنے محافظ کے ساتھ  پیدل جا رہا تھا جب ڈرون طیاروں نے دو میزائل داغ  کر اسے ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے کمانڈر کا تعلق حافظ  گل  بہادر گروپ سے بتایا گیا ہے۔

بدھ کے روز افغانستان کے علاقے کنڑ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر عمر رحمان المعروف  فاتح  کو بھی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ اپنے ساتھیوں سمیت ہلاک  ہو گیا تھا، ڈرون طیاروں نے اس وقت میزائل داغے تھے جب عمر رحمان کنڑ کے گاؤں کام بازاری میں احمد واتی کے گھر موجود تھا۔

گزشتہ ماہ ٹی ٹی پی کا سربراہ ملا فضل اللہ بھی اسی علاقے میں ڈرون حملے میں مارا گیا تھا، اس کی ہلاکت کے بعد عمر رحمان کو ٹی ٹی پی کا عارضی سربراہ بنایا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں