جمہوریت میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیے، بلاول بھٹو

تبدیلی کے نام پر عوام کو صرف تباہی ملی، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: فائل


سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت میں انتقامی کارروائی کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے،  ہم پارلیمنٹ میں آ کر ملکی مسائل حل کریں گے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہوریت بنیادی حقوق کے تحفظ کا نام ہے اور جمہوریت کے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

انہوں نے نوازشریف کی جانب سے پریس کانفرنس میں کی گئی درخواست پر کہا کہ ملزم کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا اور جمہوریت میں انتقامی کارروائی کا تاثر نہیں ہونا چاہیے، ہم اس وقت اقتدار کی منتقلی کی طرف جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے، پیپلز پارٹی کا سندھ کے ہر علاقے میں شاندار استقبال ہوا ہے اور اس استقبال سے صاف نظرآ رہا ہے کہ جیت ہماری ہی ہوگی، ہمیں اُمید  ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی اچھا جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مخالفین مضبوط ہیں تو غیر جمہوری اتحاد کیوں بنا رہے ہیں، ایک طرف تو سندھ بچانے کی بات کی جا رہی ہے اور دوسری طرف اُسی سندھ کو توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں