ایون فیلڈ فیصلہ موخر کرنے کی درخواست کی سماعت کل ہو گی


اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی نوازشریف اور مریم نواز کی درخواستیں جمعہ کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

احتساب عدالت میں نوازشریف کی طرف سے ان کے نمائندے ظافرخان  نے درخواست جمع کرائی کہ نوازشریف کی اہلیہ بیگم  کلثوم نواز پاکستان میں نہیں،  ان کا لندن میں علاج ہو رہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف فیصلہ اپنے سامنے سننا چاہتے ہیں اس لیے ریفرنس پر فیصلہ ایک ہفتے تک موخر کیا جائے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج ارشد ملک نے درخواستوں  کو جمعہ کے روز سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

منگل کے روز ذرائع ابلاغ  کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا تھا کہ میں تین ماہ کے لیے نہیں صرف چند دن کے لیے فیصلہ محفوظ رکھنے کا کہہ رہا ہوں، پاکستان جانے سے پہلے اپنی اہلیہ کو ہوش میں دیکھنا چاہتا ہوں، جیسے ہی ان کی طبیعت ٹھیک ہوئی فوراً پاکستان چلا جاؤں گا۔


متعلقہ خبریں