سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا سے بدلہ لے لیا

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز 22 مارچ سے ہو رہا ہے

فوٹو: ہم نیوز


ہرارے: پاکستان نے سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریزکے میچ میں آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے کر گزشتہ میچ میں ہونے والی ناکامی کا بدلہ لے لیا۔

آسٹریلوی ٹیم گرین شرٹس کی جانب سے دیا گیا 194 رنزکا ہدف مکمل نہ کرسکی اور سات وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 149 رنز ہی بنا پائی۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اوپنربلے باز فخرزمان 73 رنزبنا کرنمایاں رہے اورمین آف دی میچ قرار پائے۔

سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز کا فائنل پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ہرارے میں اتوارکو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان نے بہترین بیٹنگ کی اورآخر میں آصف علی و شعیب ملک نے جارحانہ بیٹنگ کرکے اسکور میں نمایاں اضافہ کیا۔ انہوں نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا اورکہا کہ لڑکوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

مین آف دی میچ قرار پانے والے پاکستانی بیٹسمین فخرزمان کا کہنا تھا کہ فائنل میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

پاکستان کے ہاتھوں شکست سے دوچارہونے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی تھی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی فیلڈنگ اچھی نہیں تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں خاصے عرصہ سے نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے۔


متعلقہ خبریں