ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2018 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا


لاہور: ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ایونٹ کا انعقاد عمان میں کیا گیا ہے جو 18 اکتوبر سے 28 اکتوبر 2018 تک جاری رہے گا. چھ ٹیمیں ایونٹ کا حصہ بنیں گی۔

ایشین چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان بھارت ملائیشیا کوریا جاپان اور عمان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

یہ میگا ایونٹ 2011 سے ہر دوسرے برس معقد ہوتا ہے۔  اس دوران کبھی ایسا موقع نہیں آیا کہ عمان کو اس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہو۔ پہلی مرتبہ اس کی میزبانی مسقط ( عمان کا دارالحکومت)  کے سپرد کی گئی ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی 2018 میں بھارت اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔ 2016 میں بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا۔  گزشتہ ایونٹ ملائیشیا میں منعقد ہوا  تھا۔

ماہرین کے مطابق اس مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2018  میں تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع  ہے۔


متعلقہ خبریں