ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کو 10 مریم نواز کو7 برس قید، بھاری جرمانہ

نواز شریف کو 10 مریم نواز کو7 برس قید، بھاری جرمانہ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو مجرم قرار دے دیا ہے۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10 برس قید 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو سات سال قید 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن (ر) صفدر کو ایک برس قید کی سزا سنائی۔ کیپٹن صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا گیا تاہم نیب کے طلب کرنے پر شامل تفتیش نہ ہونے پر سزا سنائی گئی۔

احتساب عدالت نے اپنے فیصلہ میں نواز شریف کو 8 ملین پاؤنڈ جب کہ مریم نواز پر 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیب کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ سردار مظفر عباسی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان اب الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ انہیں اپیل کا حق حاصل ہے وہ دس دنوں میں اپیل فائل کرسکتے ہیں۔

مریم نواز این اے 173 لاہور جب کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر این اے 14 مانسہرہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے تھے۔ ہائی کورٹ میں اپیل منظور ہونے کی صورت میں دونوں الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہو سکتے ہیں۔

احتساب عدالت کے فیصلہ میں دس سال کے لیے کوئی عوامی عہدہ رکھنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجرم کوئی مالی فائدہ بھی نہیں اٹھا سکیں گے۔

مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی قرار دیتے ہوئے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

مریم نواز کو نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے 5، 7 کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

اثاثوں میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والی قوانین کے متعلق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 (4) کے تحت ثبوت فراہم نہیں کر سکا جس کی وجہ سے ملزم کو بری کیا جاتا ہے۔

عدالت کی جانب سے نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 برس قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کی سزا شق نمبر 9 (a) (v) اور سیریل نمبر دو کے تحت سنائی گئی ہے۔ سیریل 2 کے تحت سنائی گئی سزا کی مدت ایک برس ہے۔


متعلقہ خبریں