نواز شریف کے خلاف متوقع فیصلہ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ آغاز میں ہی 200 پوائنٹس گر گئی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ ممکنہ طور پر نواز شریف کے خلاف آنے والا متوقع  فیصلہ بتایا جا رہا ہے۔

احتساب عدالت کے ممکنہ فیصلے کا اثر پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی ہوا، فیصلہ آنے سے قبل ہی مارکیٹ کا منفی آغاز ہوا اور مارکیٹ شروع  ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 پوائنٹس کی کمی واقع ہو گئی۔

اسٹاک مارکیٹ 200 پوائنٹس گرنے کے بعد پھر سنبھل گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا اور احتساب عدالت کے فیصلے سے پہلے ہی مارکیٹ میں 24 پوائنٹس کا نیٹ اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 40 ہزار 238 پر ٹریڈ کر رہا  تھا تاہم دو سو پوائنٹس کمی کے بعد مارکیٹ 40 ہزار 38 پوائنٹس پر پہنچ  گئی۔

جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی تھی اور مارکیٹ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 106 پوائنس کمی کے بعد 40 ہزار 238  پر بند ہوا  تھا، شیئرز کی فروخت کا رجحان برقرار رہنے کے باعث 47.94 فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 13 کروڑ 93 لاکھ  روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں