زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم


اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکال کر ان  پر عائد سفری پابندیاں ختم کی جائیں۔

جسٹس عامر فاروق نے اپنے فیصلے میں نورخان ایئر بیس کے سویلین استعمال  اور زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے معاملے کی تحقیقات کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

گیارہ جون کو فیڈرل انوسٹی  گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے زلفی بخاری کو نورخان ایئربیس پر چارٹرڈ  طیارے  سے اس وقت آف لوڈ کر دیا تھا جب وہ عمران خان کے ہمراہ عمرے کے لیے جانے والے  تھے،  ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام نیب ریفرنسز کی وجہ سے بلیک لسٹ میں شامل ہے جس کی وجہ سے انہیں جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بعد ازاں وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو عمرہ پر جانے کے لیے چھ دن کا استثنا دیا تھا۔


متعلقہ خبریں