فتح نواز شریف کی منتظر، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، مریم

نواز شریف پر گھر کے کھانے کی پابندی: مریم نواز کی بھوک ہڑتال کی دھمکی

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے لیے یہ سب نیا نہیں، وہ پہلے بھی نااہلی، عمرقید، جیل اور جلاوطنی بھگت چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنی ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ جو بھی فیصلہ آئے،  گھبرانا نہیں، انہوں نے کہا کہ سازشیوں اور مہروں کے چہرے  25  جولائی کو یاد رکھیں، فتح نواز شریف کی منتظر ہے، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے جانتے ہوئے یہی راستہ چنا اور بھاری قیمت چکائی، خوشی کی بات ہے کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر کھڑا ہے، مشکل حالات کے باوجود یہ قوتیں اس کو جھکانے میں ناکام رہیں۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین، قانون اور جمہوریت کی بالادستی چاہنے والا  ہر شخص نوازشریف  ہے، یہ وہ جنگ ہے جس میں ہار ہے ہی نہیں۔


متعلقہ خبریں