نرس کی 16 سالہ خدمات کا صلہ : ایل آر ایچ سے ایمبولینس بھی نہ ملی


پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کی انتظامیہ نے بے حسی کی ساری حدیں پار کردیں، اپنی ہی نرس کی میت کو اسپتال کی ایمبیولینس فراہم نہیں کی۔

پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے لیے 16 سال تک خدمات سر انجام دینے والی انچارج نرس کی میت ایمبیولینس سے محروم رہی۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا جس کے باعث متوفیہ نرس کی ہمشیرہ نے 16 ہزار ہزار روپے میں پرایئویٹ ایمبولینس منگوائی۔

خیبر پختونخوا(کے پی) نرسنگ ایسوسی ایشن (این اے) نے واقعہ پر غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے کیونکہ ایک پرانے ملازم کے ساتھ ایسا سلوک کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو حکام کے نوٹس میں لائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

عذرا جانباز کا تعلق سیالکوٹ  سے تھا اور وہ گزشتہ 16 برس سے عذرا ایل آر ایچ میں اپنے فرائض انجام دے رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں