ہم نیوز ٹیکنالوجی راؤنڈ اپ چھ جون


ٹیکنالوجی بلاشبہ ان شعبوں میں سے ہے جو فی زمانہ سب سے زیادہ تبدیلیوں کے نشانے پر ہے۔ ذیل میں لیے گئے جائزہ میں ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر ایک نظر ڈالی گئی ہیں، آپ بھی جانیں اور محظوظ ہوں۔

پارکر سولر پروب کی روانگی

1: ناسا سورج کی سطح پر تحقیق کے لیے اپنا جدید خلائی مشن پارکر سولر پروب اگلے ماہ روانہ کرے گا۔ خلائی جہاز کی رفتار سات لاکھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ جسے امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ ایئر فورس اسٹیشن سے روانہ کیا جائے گا۔ مشن سورج کی سطح پر اس کے طوفانوں، شعلوں اور شعاعوں پر تحقیق کرے گا۔

آواز کی لہروں سے بلڈ کینسر کی شناخت ممکن

2:  آواز کی لہروں سے خون میں کینسر کی شناخت کرنا بھی ممکن ہوگیا۔ سنگاپور کی یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک ایسا آلہ بنا لیا ہے۔ جو آواز کے ذریعے کینسر کے ذرات کو خون سے الگ کرکے آسانی شناخت کرسکتا ہے۔ اس عمل میں کینسر کا خلیہ تباہ نہیں ہوگا۔ آلہ ایک گھنٹے میں ساڑھے سات ملی لیٹر خون کا جائزہ لیتا۔

پانی میں تیرنے والا روبوٹ کاکروچ

3: اب پانی میں تیرنے والا روبوٹ کاکروچ بھی آگیا۔ جو پانی کی سطح پر جتنا چاہے وقت گزار سکتا ہے۔ روبوٹ کا وزن ایک اعشاریہ چھ گرام ہے اور یہ ڈوبے بغیر ایک گرام کا وزن بھی اُٹھا سکتا ہے۔

 

’فائر ورک شو‘ کی تصویر

4: ناسا نے کہکشاں کے قریب شعاعیں نکالتے نیبولا مقام کی تصویر جاری کردی۔ ننھے ستاروں پر مشتمل تصویر کو فائر ورک شو کا نام دیا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں